ریاض خیرآبادی
Riyaz Khairabadi (1853–1934)
Khayyam-e-Hind. Mai-khana aur sarmasti ke shayar.
284 kalaam · 1,700 ashaar
تمام کلامSab kalaam · safha 10/10
رہے کبھی نہ الہی مرا قفس خالیکہ مجھ کو چین ملا اس میں آشیاں کی طرح
Intikhab · 6 sher
ریاض موت ہے اس شرط سے ہمیں منظورزمیں ستائے نہ مرنے پر آسماں کی طرح
Intikhab · 6 sher
چشم ساقی کی طرح ہے اثر انداز اے شیخبعد توبہ کے چھلکنا بھرے پیمانوں کا
Intikhab · 6 sher
صیاد نے کب ناوک بیداد لگایاہم اڑنے کو جب شاخ سے پر تول رہے تھے
Intikhab · 6 sher
تھکا لے اور دور آسماں تکپھر آخر گردش قسمت کہاں تک
Intikhab · 6 sher
سلامت ہیں اگر میرے پر و بالقفس جائے گا اڑ کر آشیاں تک
Intikhab · 6 sher
مری فریاد سن کر چپ رہیں گےاسے پہنچائیں گے وہ آسماں تک
Intikhab · 6 sher
پہنچ جاؤں جو یا رب میکدے میںمرا پانی بھرے پیر مغاں تک
Intikhab · 6 sher
دخت رز کو شکل تیری دیکھ کر نفرت نہ ہوتلخیٔ مے سے ارے زاہد نہ منہ اتنا بگاڑ
Intikhab · 6 sher
سنگ خوں آلودہ کو سمجھے ہیں یہ گلشن کا پھولتوڑ کر سر تیرے دیوانے ہیں کیا پتھر سے خوش
Intikhab · 6 sher
خانہ باغ غیر میں تھے یا کھلے میدان میںوہ کہیں سے آئے ہوں آئے ہیں کچھ باہر سے خوش
Intikhab · 6 sher
وہ حسن وضع دیکھیں گے کیوں کر جڑے ہیں دلزر گر نئی بنی ہے جو ہیکل اٹھا تو لا
Intikhab · 6 sher
میں اٹھا رکھوں نہ کچھ ان کے لیےیہ حسیں مل جائیں دو دن کے لئے
Intikhab · 6 sher
مے کشو واعظ مرے سر ہو گیاکوئی تدبیر اس پڑھے جن کے لیے
Intikhab · 2 sher