ریاض خیرآبادی
Riyaz Khairabadi (1853–1934)
Khayyam-e-Hind. Mai-khana aur sarmasti ke shayar.
284 kalaam · 1,700 ashaar
تمام کلامSab kalaam · safha 9/10
کچھ پھوٹ پڑی ہے گھنگھرؤں میںچھاگل کچھ ان کی کہہ رہی ہے
Intikhab · 6 sher
خوش ہو گے ریاض سے بھی ملناکیا باغ و بہار آدمی ہے
Intikhab · 6 sher
نماز ہوگی ادا دخت رز کے دامن پرہماری بزم میں جو آئے با وضو آئے
Intikhab · 6 sher
کھلے جو کوئی تو کھل کر کسی سے باتیں ہوںاٹھے حجاب تو کچھ لطف گفتگو آئے
Intikhab · 6 sher
کسی کے جلوے سر عرش چھپ نہیں سکتےکہ دور رسن ہیں نگاہیں بلند بینوں کی
Intikhab · 6 sher
کہاں وہ چاندنی راتیں وہ چاند کے ٹکڑےنہ اب وہ ہم ہیں نہ شکلیں ہیں مہ جبینوں کی
Intikhab · 6 sher
درد فرقت کی اذیت کا نہ پوچھو کچھ حالآج گھبرا کے کئی بار قضا بھی آئی
Intikhab · 6 sher
آئے میخانے میں جب مسجد جامع سے ریاضساتھ ہی آپ کے قبلے سے گھٹا بھی آئی
Intikhab · 6 sher
یہ اڑائیں گے کبھی رنگ بھی یہ دکھائیں گے کبھی رنگ بھییہی لائیں گے کبھی رنگ بھی جو رنگیں ہیں رنگ مجاز میں
Intikhab · 6 sher
او جلوہ گہ طور کے کھل کھیلنے والےکیا دل کوئی خلوت کا مکاں ہو نہیں سکتا
Intikhab · 6 sher
جو دام اٹھیں حسن جوانی کے وہ کم ہیںسودا یہ کسی طرح گراں ہو نہیں سکتا
Intikhab · 6 sher
بننے کو ریاض آپ بنیں کوہ کن و قیسہیں ساختہ باتیں خفقاں ہو نہیں سکتا
Intikhab · 6 sher
آنکھ تاروں نے چرائی یہ نئی بات ہے آجدیکھیے کٹتی ہے کیوں کر شب غربت میری
Intikhab · 6 sher
کسی کی بھی نہیں سنتے ہیں آج یار نثارہزار کوئی پکارا کرے نثار نثار
Intikhab · 6 sher
ابھی یہ پھوٹ کے روئے نہ لوں جو ضبط سے کامبھری ہے مجھ سے بہت چشم اشک بار نثار
Intikhab · 6 sher
رنگ لائے گا دیدۂ پر آبدیکھنا دیدۂ پر آب کا رنگ
Intikhab · 6 sher
رنگ کا اس کے پوچھنا کیا ہےجس کا سایہ بھی دے گلاب کا رنگ
Intikhab · 6 sher
ہم ہیں سوئے سایۂ گل میں نہیں اتنا خیالاے عنادل اس طرح شور فغاں بالائے سر
Intikhab · 6 sher
پیچھے پیچھے کارواں کے ہم تھکے ماندے ہیں یوںپاؤں میں چھالے ہیں گرد کارواں بالائے سر
Intikhab · 6 sher
شوخیاں تیری اٹھائیں گی مجھے بزم سے کیاان سے تو شرم کے پردے بھی اٹھائے نہ گئے
Intikhab · 6 sher
غیر کے جلنے سے کچھ آنچ نہ آتی تم پرکیوں الگ بیٹھے ہوئے آگ لگائے نہ گئے
Intikhab · 6 sher
یہ مے کدہ ہے کہ مسجد یہ آب ہے کہ شرابکوئی بھی ظرف برائے وضو نہیں باقی
Intikhab · 6 sher
جو نکلے خار تو دامن سے سوئیاں الجھیںجگہ ذرا سی کہیں بے رفو نہیں باقی
Intikhab · 6 sher
ہماری آنکھ میں تاریک بزم عالم ہےجو زیب بزم تھے وہ شمع رو نہیں باقی
Intikhab · 6 sher
گھیرے رہتا ہے بگولا مجھے اب ایک نہ ایککی ہے پیدا مرے صحرا نے بھی گھر کی صورت
Intikhab · 6 sher
چارہ گر آتے ہیں تو آنکھ چرا جاتے ہیںایسی بگڑی ہے مرے زخم جگر کی صورت
Intikhab · 6 sher
ہنس ہنس کے مجھے آپ عبث کوس رہے ہیںرو رو کے مرے واسطے مانگیں گے دعا آپ
Intikhab · 6 sher
ہلکا سا غلاف ایک تھا صیاد قفس پرتھی اور نہ کچھ روک رکی مجھ سے صبا آپ
Intikhab · 6 sher
یہ کس کی سایۂ دیوار نے مجھے پیسایہ کون ٹوٹ پڑا مجھ پہ آسماں کی طرح
Intikhab · 6 sher
گیا چمن کو تو جھک کر بہت ملیں شاخیںلیا گلوں نے مجھے میرے آشیاں کی طرح
Intikhab · 6 sher