ریاض خیرآبادی
Riyaz Khairabadi (1853–1934)
Khayyam-e-Hind. Mai-khana aur sarmasti ke shayar.
284 kalaam · 1,700 ashaar
تمام کلامSab kalaam · safha 8/10
نکل کے دیکھتے کیا ہے ہوا زمانے کیدر قفس کبھی ہم کو کھلا نہیں ملتا
Intikhab · 6 sher
شمع کے ساتھ عجب لطف ہے پروانے کوآگ سے کھیلتے دیکھا اسی دیوانے کو
Intikhab · 6 sher
ارے دیوانے سمجھنے کا نہیں ایک کی میںتجھ سے سو آئیں جو ناصح مرے سمجھانے کو
Intikhab · 6 sher
حشر میں فرد عمل کھینچ کے ماروں منہ پرساتھ آئے ہیں فرشتے مجھے شرمانے کو
Intikhab · 6 sher
رہا ہو کر ہم اتنی خاطر صیاد کرتے ہیںنشیمن رات کو دن کو قفس آباد کرتے ہیں
Intikhab · 6 sher
یہ کیوں ہے دشمنوں کو دوستوں کو جستجو اس کیوہ مجھ پر رحم فرماتے ہیں یا بیداد کرتے ہیں
Intikhab · 6 sher
کہاں وہ ہیں کہاں ہم ہیں پڑا ہے تفرقہ یا ربوہ ہم کو یاد کرتے ہیں ہم ان کو یاد کرتے ہیں
Intikhab · 6 sher
ترے گیسو سے ہے الجھا ہوا دلبہت اب حد سے اپنی بڑھ گیا دل
Intikhab · 6 sher
نہ رنگ آئے تو اس کی کیا خطا ہےحنا کے ساتھ کیوں سانہ گیا دل
Intikhab · 6 sher
رہے گا یاد دل کا دل سے ملناملی دنیا ملے ہم تم ملا دل
Intikhab · 6 sher
کہا لیلی سے کس نے دل ہو تو ہوکبھی تو ہو ترا محمل ہو ہم ہوں
Intikhab · 6 sher
یہ تھک کر بیٹھنا ہو وجہ آراممزا ہے سختیٔ منزل ہو ہم ہوں
Intikhab · 6 sher
کیوں طفل اشک لپٹے اے دل نہ آستیں سےپروردہ ہے یہ میرے دامان آرزو کا
Intikhab · 6 sher
گردوں حباب اس میں غرق آفتاب اس میںدل کی بساط کیا ہے ایک قطرہ ہے لہو کا
Intikhab · 6 sher
ستائیں ہم اسی طرح جس طرح چاہیںکوئی نشہ میں یوں غافل ہو ہم ہوں
Intikhab · 6 sher
گرہ ہو زلف کی دل میں ہمارےہمارا عقدۂ مشکل ہو ہم ہوں
Intikhab · 6 sher
ریاض اس شوخ کو بھی تم سنا دووہ کیا ہے چلبلا سا دل ہو ہم ہوں
Intikhab · 6 sher
بیٹھنا ان کا نزاکت سے دبا کر سینہپھر یہ کہنا کہ نہ لینا تہ خنجر کروٹ
Intikhab · 6 sher
مری حسرت تبسم آفریں معلوم ہوتی ہےچھپی تیرے تبسم میں نہیں معلوم ہوتی ہے
Intikhab · 6 sher
نہیں اب درد دل لیکن ابھی تک ہے اثر کچھ کچھچمک رہ رہ کے پہلو میں کہیں معلوم ہوتی ہے
Intikhab · 6 sher
ضد آپ کو اثر سے اثر کو دعا سے لاگفرمائیے تو ہاتھ اٹھا لیں دعا سے ہم
Intikhab · 6 sher
حوروں کے بدلے ہوں بت کافر ہمیں نصیبتم کو اگر ستائیں تو پائیں خدا سے ہم
Intikhab · 6 sher
دل سے تو مرے سینے کے پھر داغ ہی اچھےکم بخت ابھارے سے ابھرتا ہی نہیں ہے
Intikhab · 6 sher
کیا آ گئی اس میں دل بیتاب کی الجھنگیسو ہے کسی کا کہ سنورتا ہی نہیں ہے
Intikhab · 6 sher
ہے شب وصل کہاں ہائے یہ کافر اندازہو رہا ہے مری چھیڑوں سے پریشاں کوئی
Intikhab · 6 sher
جھانکنے کو ادھر آئی نہ کبھی باد بہارجب سے ہم آئے نہ آیا سوئے زنداں کوئی
Intikhab · 6 sher
دخت رز کو نہ زیاں دی نہ کبھی توبہ کیعہد ناصح سے نہ پیمانے سے پیماں کوئی
Intikhab · 6 sher
دور سے کیا نگہ شوق نے چھیڑا ہے انہیںاپنی زلفوں کی طرح کیوں ہے پریشاں کوئی
Intikhab · 6 sher
گلزار میں وہ پھول ہے جس کا ہے نام مےزاہد وہ سرد باغ ہے مینا کہیں جسے
Intikhab · 6 sher
کیوں سوگ کی رسم جیتے جی ہےمرنے کی ہمارے کیا کہی ہے
Intikhab · 6 sher