رمزِ زندگیRamz E Zindagi

ریاض خیرآبادی

Riyaz Khairabadi (1853–1934)

Khayyam-e-Hind. Mai-khana aur sarmasti ke shayar.

284 kalaam · 1,700 ashaar

تمام کلامSab kalaam · safha 2/10

شرما گئیں جو بوسۂ لب باغ میں لیاسمٹی ہیں کیا کھلی ہوئی کلیاں گلاب کی
Intikhab · 6 sher
چکر ہوا نے اتنے دیئے ہیں کہ گرد بادتصویر بن گیا ہے مرے پیچ و تاب کی
Intikhab · 6 sher
کام آئے گی ریاض کے مشق طواف خمکعبے کے گرد ہوں گے جو سوجھی ثواب کی
Intikhab · 6 sher
چمن کا لطف آتا ہے مجھے صیاد کے صدقےقفس میں لا کے اس نے آج شاخ آشیاں رکھ دی
Intikhab · 6 sher
یہ عالم ہے ریاض ایک ایک قطرے کو ترستا ہوںحرم میں اب بھری بوتل خدا جانے کہاں رکھ دی
Intikhab · 6 sher
ایسی لے دے ہوئی آ کر کہ الہی توبہہم سمجھتے تھے کہ محشر میں تماشا ہوگا
Intikhab · 6 sher
کعبہ سنتے ہیں کہ گھر ہے بڑے داتا کا ریاضزندگی ہے تو فقیروں کا بھی پھیرا ہوگا
Intikhab · 6 sher
سن ہی کیا ہے ابھی بچپن ہی جوانی میں شریکسو رہیں پاس مرے خواب میں ڈرنے والے
Intikhab · 6 sher
تیرے عاشق جو گئے حشر میں یہ شور اٹھاجائیں دوزخ میں دم سرد کے بھرنے والے
Intikhab · 6 sher
روز ازل تھے ڈھیر ہزاروں لگے ہوئےچپکے سے چھانٹ لائے دل آرزو پسند
Intikhab · 6 sher
آتا پسند کاش کچھ ان کا کلام بھیبزم سخن میں آئے کئی خوش گلو پسند
Intikhab · 6 sher
کچھ شوق ہے تو اہل خرابات سے ملواے صوفیو نہیں یہ ہمیں ہاؤ ہو پسند
Intikhab · 6 sher
دشمن کی طرف ہو کے نکلنے نہیں دیتےہم کو وہ بری راہ بھی چلنے نہیں دیتے
Intikhab · 6 sher
کب بوسے لیے ان کے جو بل کھائے ہیں گیسوتم گالوں کو کیوں زہر اگلنے نہیں دیتے
Intikhab · 6 sher
جاتا ہوں تو آتی ہے یہی طور سے آوازہم دیکھنے والوں کو سنبھلنے نہیں دیتے
Intikhab · 6 sher
لب خم سے نکلے صدائے قم سردوش ایسے ہزار خمخم آسماں بھی ہو جس میں گم وہ سیاہ ابر کہاں اٹھا
Intikhab · 6 sher
شرارے ہیں مرے نالوں کے قائمکہ تارے جڑ دیے ہیں آسماں میں
Intikhab · 6 sher
ریاض استاد نے رتبہ یہ بخشاہماری دھوم ہے ہندوستاں میں
Intikhab · 6 sher
یہ ساقی نے ساغر میں کیا چیز دے دیکہ توبہ ہوئی پانی پانی ہماری
Intikhab · 6 sher
ریاض آپ ہم قدرداں اپنے نکلےکسی نے نہ کی قدردانی ہماری
Intikhab · 6 sher
اب جو گھٹتا ہے گھٹے طوفان اشکاپنی قسمت کا لکھا میں دھو چکا
Intikhab · 6 sher
دیوانہ قیس پہلے ہمیں چھیڑتا رہاپھر رفتہ رفتہ نجد میں یارانہ ہو گیا
Intikhab · 6 sher
مے توبہ بن کے آئی تھی لب تک کہ اے ریاضلبریز اپنی عمر کا پیمانہ ہو گیا
Intikhab · 6 sher
ساتھ میرے دل بھی مٹی ہو چکاتیرے صدقے خاک کیوں چھانی مری
Intikhab · 6 sher
چمن میں جو کھلا گل میں یہ سمجھاکہ ہے میرا یہ مرجھایا ہوا دل
Intikhab · 6 sher
کسی کا زور پھر چلتا نہیں ہےکسی سے جب کسی کا مل گیا دل
Intikhab · 6 sher
تمہاری راہ میں وہ بھی پڑا ہےذرا دیکھے ہوئے ٹوٹا ہوا دل
Intikhab · 6 sher
کعبہ و دیر میں ہوتی ہے پرستش کس کیمے پرستو یہ کوئی نام ہیں مے خانوں کے
Intikhab · 6 sher
نہیں گنتی میں مگر بزم سخن ہے روشنآج میں شمع ہوں مجمع میں سخن دانوں کے
Intikhab · 6 sher
پر پرواز بنے خود شرر شمع کبھیشرر شمع بنے پر کبھی پروانوں کے
Intikhab · 6 sher