رمزِ زندگیRamz E Zindagi

ریاض خیرآبادی

Riyaz Khairabadi (1853–1934)

Khayyam-e-Hind. Mai-khana aur sarmasti ke shayar.

284 kalaam · 1,700 ashaar

تمام کلامSab kalaam · safha 3/10

ساتھ والوں میں مرے کوہ کن و قیس بھی ہیںمیرے قصے نہیں ٹکڑے کوئی افسانوں کے
Intikhab · 6 sher
نکلی جاتی ہے زمیں پاؤں کے نیچے سے ریاضکیوں دعا کو نہ اٹھیں ہاتھ مسلمانوں کے
Intikhab · 6 sher
ہزاروں دیدہ و دل بام لاکھوں طور سے بڑھ کرکروڑوں جلوہ گاہیں شوق تو ہو خود نمائی کا
Intikhab · 6 sher
اس حسن کا شیدا ہوں اس حسن کا دیوانہہر گل ہے جہاں بلبل ہر شمع ہے پروانہ
Intikhab · 6 sher
بیگانہ یگانہ ہے دل آئنہ خانہ ہےکعبے کا یہ کعبہ ہے بت خانے کا بت خانہ
Intikhab · 6 sher
بہکے ہوئے لوگوں میں سب سے ہیں ریاض اچھےرفتار ہے مستانہ گفتار ہے رندانہ
Intikhab · 6 sher
رات جو جا بیٹھتے ہیں روز ہم مجنوں کے پاسپہلے ان بن رہ چکی ہے اب تو یارانہ رہے
Intikhab · 6 sher
زندگی کا لطف ہے اڑتی رہے ہر دم ریاضہم ہوں شیشے کی پری ہو گھر پری خانہ رہے
Intikhab · 6 sher
خلوت ہے بے حجاب ہیں وہ جل رہی ہے شمعاچھا ہے اس کو اور جلائیں تمام رات
Intikhab · 6 sher
کیا شکل ہے وصل میں کسی کیتصویر ہیں اپنی بے بسی کی
Intikhab · 6 sher
یوں بھی تو چلا نہ کام اپنادشمن سے بھی ہم نے دوستی کی
Intikhab · 6 sher
اچھی ہے گزک سے، تلخ مے سےملتی رہے روز روکھی پھیکی
Intikhab · 6 sher
مجھے دیکھ کر دخت رز تن رہی ہےیہ کھنچ کر ہوئی ہے اڑانے کے قابل
Intikhab · 6 sher
یہ کہتی ہے حضرت کی ریش حنائیریاض اب بھی ہیں رنگ لانے کے قابل
Intikhab · 6 sher
بل کھا کے دوش ناز سے گرنا ادھر ادھروہ زلف اور ہائے وہ کافر ادائے زلف
Intikhab · 6 sher
تم نام ان کی زلف کو رکھتے ہو کیوں ریاضسن لے تو ایک ایک کی سو سو سنائے زلف
Intikhab · 6 sher
دنیا میں اب ایسا قدر انداز نہیں ہےہوتے ہی ہدف دل کے چڑھی ان کی کماں اور
Intikhab · 6 sher
پہنچے در و دیوار کو نقصان تو کیا غمرونے کے لیے لیں گے کرائے کا مکاں اور
Intikhab · 6 sher
یہ ہوا ہے خدا خدا کر کےرات دن بے خودی سی رہتی ہے
Intikhab · 6 sher
یہ نہیں ہے کہ پردہ پڑ جائےنشہ میں آگہی سی رہتی ہے
Intikhab · 6 sher
بدلے بوتل کے اب حرم میں ریاضہاتھ میں زمزمی سی رہتی ہے
Intikhab · 6 sher
حسن ہو یا عشق ہوتی ہے بری دل کی لگیجل بجھی رو رو کے آخر شمع پروانے کے بعد
Intikhab · 6 sher
شور ہے رہنا قیامت سے بہت ہی ہوشیاران کے کوچے سے اٹھی ہے ٹھوکریں کھانے کے بعد
Intikhab · 6 sher
میں وہ ساغر نہیں آئے کبھی لب تک جو ریاضکس کو ملتا ہے ترے رنگ حنا کا بوسہ
Intikhab · 6 sher
چھپا کر بہت پی ہے مسجد میں واعظیہ ظرف وضو سب کھنگالے ہوئے ہیں
Intikhab · 6 sher
چراغ اب شب وصل جلنے نہ دیں گےوہ گیسو جو بل کھا کے کالے ہوئے ہیں
Intikhab · 6 sher
ارے کانٹو جو اشک مژگاں سے ٹپکےوہی پاؤں پڑ پڑ کے چھالے ہوئے ہیں
Intikhab · 6 sher
رونا لکھا نصیب میں ہے اپنی جان کاشکوا نہ آپ کا نہ گلا آسمان کا
Intikhab · 6 sher
میں دل کی واردات تو کہنے کو کہہ چلوںکس کو یقین آئے گا میرے بیان کا
Intikhab · 6 sher
دنیا کی پڑ رہی ہیں نگاہیں ریاض پرکس وضع کا جوان ہے کس آن بان کا
Intikhab · 6 sher