رمزِ زندگیRamz E Zindagi

ریاض خیرآبادی

Riyaz Khairabadi (1853–1934)

Khayyam-e-Hind. Mai-khana aur sarmasti ke shayar.

284 kalaam · 1,700 ashaar

تمام کلامSab kalaam · safha 7/10

بولی یہ تمنا جو رکے وہ در دل پرگھر آپ کا ہے آپ سے پردا نہیں ہوتا
Intikhab · 6 sher
موت آئے یہ دعا اچھی نہیںہجر میں بھی موت کیا اچھی نہیں
Intikhab · 6 sher
شیخ یہ کہتا گیا پیتا گیاہے بہت ہی بد مزا اچھی نہیں
Intikhab · 6 sher
صدقے ان کی زلف کے میری پریشانی ہوئیمیں تو دیوانہ تھا یہ بھی آج دیوانی ہوئی
Intikhab · 6 sher
قحط تھا کتنے مزے کا حسن ارزاں بک گیااس گرانی میں مزے آئے وہ ارزانی ہوئی
Intikhab · 6 sher
پاک صاف ایسی ہے جس نے پی فرشتہ بن گیازاہدو یہ حور کے دامن میں ہے چھانی ہوئی
Intikhab · 6 sher
صبح محشر بھی گوارا نہیں فرقت میریمجھ سے رہ رہ کے لپٹ جاتی ہے تربت میں
Intikhab · 6 sher
جتنے دل خاک ہوئے روز ازل سے اب تکآج ان سب کا نشاں دیتی ہے تربت میری
Intikhab · 6 sher
کسی کا سبزۂ تربت نہ ہو سکا پامالخرام ناز سے دل پائمال کیا ہوگا
Intikhab · 6 sher
مری خوشی کی انہیں کس لئے خوشی ہوگیمرے ملال کا ان کو ملال کیا ہوگا
Intikhab · 6 sher
بعد توبہ آتش سیال خممیرے گھر سے ہو کے پانی جائے گی
Intikhab · 6 sher
موت سے بد تر بڑھاپا آئے گاجان سے اچھی جوانی جائے گی
Intikhab · 6 sher
ساتھ لائے ہیں قفس سے ناتواںجاتے جاتے ناتوانی جائے گی
Intikhab · 6 sher
دل میں آنے کی نکل آتی ہیں راہیں کیوں کراوپر اٹھ جاتی ہیں وہ نیچی نگاہیں کیوں کر
Intikhab · 6 sher
طور والو سے لب بام ہیں آنے والےدیکھیں لڑتی ہیں نگاہوں سے نگاہیں کیوں کر
Intikhab · 6 sher
اڑانے پھول حسیں آئے ہیں بہار میں کیالگی ہے آگ سی یہ آج لالہ زار میں کیا
Intikhab · 6 sher
یہ میرے دوش سے ہوتے نہیں جدا دم نزعگڑیں گے میرے فرشتے مرے مزار میں کیا
Intikhab · 6 sher
کافر بتوں کے نام ہوں کیوں کر تمام حفظاتنے خدا کہ ہو نہ سکیں جن کے نام حفظ
Intikhab · 6 sher
تجھ کو قفس میں تیری سناؤں گا گفتگوصیاد باتیں کی ہیں تری زیر دام حفظ
Intikhab · 6 sher
یہی آنکھیں ہیں کہ جن میں نہیں اب نام کو اشکانہیں آنکھوں سے کبھی خون ابلتے دیکھا
Intikhab · 6 sher
پھول لالے کا کھلا تھا کہ شفق شام کی تھیوصل کی رات کو بھی رنگ بدلتے دیکھا
Intikhab · 6 sher
ادا شناس کی اپنے ادا سمجھتے ہیںکہ بے کہے وہ مرا مدعا سمجھتے ہیں
Intikhab · 6 sher
تمہارے کھوئے ہوؤں کا عجیب مسلک ہےجو راہزن بھی ملے رہنما سمجھتے ہیں
Intikhab · 6 sher
ریاض عشق میں کافر بتوں کے ہے بے خودمزا یہ ہے وہ اسے پارسا سمجھتے ہیں
Intikhab · 6 sher
دیکھتے رنگ حنا جاتے ہیں مقتل کی طرفہاتھ میں تیغ نہیں خنجر فولاد نہیں
Intikhab · 6 sher
جس سے آتا تھا نشیمن کا قفس میں کچھ لطفتیرے قربان تری آنکھ وہ صیاد نہیں
Intikhab · 6 sher
شعرا آپ کو بھی خوب بناتے ہیں ریاضسب یہ کہتے ہیں کوئی آپ سا استاد نہیں
Intikhab · 6 sher
اک ذرا کھا لے ہوا نجد کی ٹھنڈی ٹھنڈیکہہ دو لیلی ابھی محمل میں نہ پردا باندھے
Intikhab · 6 sher
قیامت اور وہ ہنگامہ پھر قیامت کالحد سے اٹھتے ہی دھڑکوں سے جان سوکھ گئی
Intikhab · 6 sher
ریاض یاد ہے ان کا وصال میں کہناخدا کے واسطے چھوڑو زبان سوکھ گئی
Intikhab · 6 sher