ریاض خیرآبادی
Riyaz Khairabadi (1853–1934)
Khayyam-e-Hind. Mai-khana aur sarmasti ke shayar.
284 kalaam · 1,700 ashaar
تمام کلامSab kalaam · safha 6/10
کسی محرم سنبھالے گی نہ دہرائے ہوئے آنچلرہیں گے وہ نہ قابو میں کسی کے بھی جواں ہو کر
Intikhab · 6 sher
سینے سے جب اڑاتی ہے آنچلکھل کے باد صبا سے ہوتی ہے
Intikhab · 6 sher
بت الجھتے ہیں روز مجھ سے ریاضروز مجھ با خدا سے ہوتی ہے
Intikhab · 6 sher
نہ کھلا یہ کہ کہاں شب کو بچھائی تھی بساطغیر کی چال کا کچھ ذکر تھا کچھ بات کی بات
Intikhab · 6 sher
مکان دیکھے مکیں دیکھے لا مکاں دیکھاکہاں کہاں تجھے ڈھونڈا کہاں کہاں دیکھا
Intikhab · 6 sher
یہ جانتے ہیں کہ دل خاک ہو گیا جل کرنہ آگ دیکھی نہ اٹھتے ہوئے دھواں دیکھا
Intikhab · 6 sher
بات بگڑی وصل میں بگڑی جو تو اے زلف یارکچھ پریشانی تجھے ہے کچھ پریشانی مجھے
Intikhab · 6 sher
بول اٹھا جوبن کسی سے بھی نہیں دبنے کا میںسونپئے سرکار اب اپنی نگہبانی مجھے
Intikhab · 6 sher
روز افزوں ہو ترقی دولت و اقبال کیاور مل جائے در دولت کی دربانی مجھے
Intikhab · 6 sher
چڑھی ہے کچے گھڑے کی ایسی بندھی ہے یہ دھن ہمیں بھی ساقیچکھائیں واعظ کو آج ہم بھی ذرا مزا شہد و انگبیں کا
Intikhab · 6 sher
کیوں نامراد آہ گئی آسمان پرٹوٹے نہ آسمان کہیں میری جان پر
Intikhab · 6 sher
بنتے ہیں شوخیوں سے وہ سورج بھی چاند بھینقش قدم بھی آپ کے ہیں آسمان پر
Intikhab · 6 sher
کعبہ ہو کلیسا ہو دل ہو کہ صنم خانہجلوہ ہو جہاں تیرا آباد وہ کاشانہ
Intikhab · 6 sher
یاد آئی بہت ہم کو ٹوٹی ہوئی توبہ بھیدیکھا جو کہیں ہم نے ٹوٹا ہوا پیمانہ
Intikhab · 6 sher
محشر میں لگی بجھانے آئے شیخسیدھے تسنیم کو گئے ہم
Intikhab · 6 sher
اب کشمکش حساب کیسیکچھ حشر میں آ کے کھو گئے ہم
Intikhab · 6 sher
قیامت اٹھتی رہتی ہے یہاں یہ ہے گلی اس کیکہاں پامال ہونے تو دل خانہ خراب آیا
Intikhab · 6 sher
اسی کوشش میں کٹتی ہجر کی راتیں ہوئیں آخرنہ ان کے گیسوؤں کا میرے دل میں پیچ و تاب آیا
Intikhab · 6 sher
کہیں دعوت میں کل ہم اور واعظ پاس بیٹھے تھےکوئی لے کر شراب آیا کوئی لے کر کباب آیا
Intikhab · 6 sher
کہیں بھی جائیں کہاں آسماں نہیں ملتالحد ہی ایک جگہ ہے جہاں نہیں ملتا
Intikhab · 6 sher
یہ شب گزار حرم ہے ضرور اے ساقیکسی سے رات کو پیر مغاں نہیں ملتا
Intikhab · 6 sher
ریاض چھانٹ لیا اس نے مجھ سے بوڑھے کوکوئی بھی دختر رز کو جواں نہیں ملتا
Intikhab · 6 sher
منہ جو کعبے میں کھلا وقت اذاںبند ناقوس کلیسا ہو گیا
Intikhab · 6 sher
ڈوب جائیں تارے وہ طوفاں کہاںاشک تو آنکھوں کا تارا ہو گیا
Intikhab · 6 sher
صحرا میں پھر رہے تھے سلیماں بنے ہوئےجس کو جنون کہتے ہیں سایہ پری کا تھا
Intikhab · 6 sher
حنا یہ کہتی ہے ان سے سنا سنا کے مجھےنہیں شہیدوں میں ملنا لہو لگا کے مجھے
Intikhab · 6 sher
کنار غیر میں راتیں تڑپ تڑپ کے کٹیںرہے نہ چین سے وہ قبر میں سلا کے مجھے
Intikhab · 6 sher
منا لیا ترے روٹھے ہوئے کو ظالم نےہنسا دیا ترے ناوک نے گدگدا کے مجھے
Intikhab · 6 sher
قیامت اور قیامت میں آئی قہر ہوابتوں نے چھیڑ دیا سامنے خدا کے مجھے
Intikhab · 6 sher
کچھ حشر لحد پر ابھی برپا نہیں ہوتاآئے ہو تو ٹھہرو کوئی زندہ نہیں ہوتا
Intikhab · 6 sher