یہ خلاف ہو گیا آسماں یہ ہوا زمانہ کی پھر گئیکہیں گل کھلے بھی تو بوند سے کہیں حسن ہے تو وفا نہیںWafaHusnBaharحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
کسے نیند آتی ہے اے صنم ترے طاق ابرو کی یاد میںکبھی آشنائے تہ بغل سر مرغ قبلہ نما نہیںحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
عجب اس کا کیا نہ سماؤں میں جو خیال دشمن و دوست ہےوہ مقام ہوں کہ گزر نہیں وہ مکان ہوں کہ پتا نہیںحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
مرض جدائی یار نے یہ بگاڑ دی ہے ہماری خوکہ موافق اپنے مزاج کے نظر آتی کوئی دوا نہیںحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
مجھے زعفران سے زرد تر غم ہجر یار نے کر دیانہیں ایسا کوئی زمانہ میں مرے حال پر جو ہنسا نہیںحیدر علی آتشHaidar Ali Atish