دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت، درد سے بھر نہ آئے کیوں؟روئیں گے ہم ہزار بار کوئی ہمیں ستائے کیوں؟Ghamمرزا غالبMirza Ghalib
دیر نہیں، حرم نہیں، در نہیں، آستاں نہیںبیٹھے ہیں رہ گزر پہ ہم، غیر غیر ہمیں اٹھائے کیوں؟مرزا غالبMirza Ghalib
جب وہ جمال دل فروز، صورت مہر نیم روزآپ ہی ہو نظارہ سوز پردے میں منہ چھپائے کیوں؟مرزا غالبMirza Ghalib
ہر آن تمہارے چھپنے سے ایسا ہی اگر دکھ پائیں گے ہمتو ہار کے اک دن اس کی بھی تدبیر کوئی ٹھہرائیں گے ہمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
مجلس میں غم کی اے سراج اب وقت آیا دور کاگر خون دل موجود ہے مے نوش ہو مے نوش ہوسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
کوئی ہیرے کی کنی سے کم نہ تھا ہنگام ضبطکچھ ہمیں پینا پڑے آنسو بھی غم کھانے کے بعدریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi