پھلا پھولا رہے یارب چمن میری امیدوں کاجگر کا خون دے دے کر یہ بوٹے میں نے پالے ہیںUmeedDostiBaharعلامہ اقبالAllama Iqbal
علاج درد میں بھی درد کی لذت پہ مرتا ہوںجو تھے چھالوں میں کانٹے نوک سوزن سے نکالے ہیںعلامہ اقبالAllama Iqbal
نہ پوچھو مجھ سے لذت خانماں برباد رہنے کینشیمن سیکڑوں میں نے بنا کر پھونک ڈالے ہیںعلامہ اقبالAllama Iqbal
کوئی دل ایسا نظر نہ آیا نہ جس میں خوابیدہ ہو تمناالہی تیرا جہان کیا ہے نگار خانہ ہے آرزو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal
کھلا یہ مر کر کہ زندگی اپنی تھی طلسم ہوس سراپاجسے سمجھتے تھے جسم خاکی ، غبار تھا کوئے آرزو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal