پھوٹ کر روتے ہوئے دیکھ لیا ہے مجھ کوچھیڑنے کو مرے ہر وقت ہے برسات کی باتMautریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
صبح ہے رات کہاں اب وہ کہاں رات کی باتبات ہی بات تو ہے بیٹھ بھی لو بات کی باتریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
عرش پر رہتے ہیں کیا کعبے کے رہنے والےکوئی سنتا ہی نہیں اہل خرابات کی باتریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
یہ کوئی بات ہے خم ساتھ لئے واعظ آئےاور پھر میں نہ سنوں قبلۂ حاجات کی باتریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
آوے گی میری قبر سے آواز میرے بعدابھریں گے عشق دل سے ترے راز میرے بعدāvegī merī qabr se āvāz mere ba.adubhreñge ishq-e-dil se tire raaz mere ba.adمیر تقی میرMir Taqi Mir
ہاتھ گستاخ ہیں اٹھ جائیں نہ یہ دامن پربچ کے نکلیں مرے مرقد سے گزرنے والےریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
وو شیریں لب کی کڑوے بول امرت ہیں مرے حق میںتجھے معلوم کیا ہے لذت دشنام اے واعظسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi