فغاں سن کر مری وہ ناز سے ارشاد کرتے ہیںکہاں تو مر رہی اے موت تجھ کو یاد کرتے ہیںYaadMautHusnریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
رہا ہو کر ہم اتنی خاطر صیاد کرتے ہیںنشیمن رات کو دن کو قفس آباد کرتے ہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
بڑھاپے میں تجھے ہم اے جوانی یاد کرتے ہیںاب اپنی عمر آخر اس طرح برباد کرتے ہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
عجب انداز سے کہتی ہیں دل کی حسرتیں مجھ سےہمیں گھر سے نکالیں گھر وہ کیوں برباد کرتے ہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
نہ آنکھوں میں کبھی آنسو نہ ہونٹھوں پر کبھی نالےنہ ہم قسمت کو روتے ہیں نہ ہم فریاد کرتے ہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
واں گیا بھی میں تو ان کی گالیوں کا کیا جوابیاد تھیں جتنی دعائیں صرف درباں ہو گئیںمرزا غالبMirza Ghalib