رہا ہو کر ہم اتنی خاطر صیاد کرتے ہیںنشیمن رات کو دن کو قفس آباد کرتے ہیںRaatریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
فغاں سن کر مری وہ ناز سے ارشاد کرتے ہیںکہاں تو مر رہی اے موت تجھ کو یاد کرتے ہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
بڑھاپے میں تجھے ہم اے جوانی یاد کرتے ہیںاب اپنی عمر آخر اس طرح برباد کرتے ہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
عجب انداز سے کہتی ہیں دل کی حسرتیں مجھ سےہمیں گھر سے نکالیں گھر وہ کیوں برباد کرتے ہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
نہ آنکھوں میں کبھی آنسو نہ ہونٹھوں پر کبھی نالےنہ ہم قسمت کو روتے ہیں نہ ہم فریاد کرتے ہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
سراج اس کعبۂ جاں کے تصور کوں کیا سمرنیہی ورد سحر ہے اور دعائے شام اے واعظسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
آرزو ہی نہ رہی صبح وطن کی مجھ کوشام غربت ہے عجب وقت سہانا تیراaarzū hī na rahī sub.h-e-vatan kī mujh koshām-e-ġhurbat hai ajab vaqt suhānā terāداغؔ دہلویDagh Dehlvi