گلے میں کیوں رگ جاں بن کے خنجر رہ گیا تیراکہیں بسمل سے ایسی شوخیاں جلاد کرتے ہیںShikwaریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
رہا ہو کر ہم اتنی خاطر صیاد کرتے ہیںنشیمن رات کو دن کو قفس آباد کرتے ہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
فغاں سن کر مری وہ ناز سے ارشاد کرتے ہیںکہاں تو مر رہی اے موت تجھ کو یاد کرتے ہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
بڑھاپے میں تجھے ہم اے جوانی یاد کرتے ہیںاب اپنی عمر آخر اس طرح برباد کرتے ہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
عجب انداز سے کہتی ہیں دل کی حسرتیں مجھ سےہمیں گھر سے نکالیں گھر وہ کیوں برباد کرتے ہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi