خیال اس کا ہم آغوش نظر ہے سات پردوں میںعجب شوخی سیں پیش آیا ہے یہ شوخ ان عفیفوں سیںسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
خوش ہوں میں صحبت مجنوں سیں نہ لیو عقل کا نامآشنائی کی کہاں باس ہے بیگانے میںسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
صنم خوش طبعیاں سیکھے ہو تم کن کن ظریفوں سیںکہ یہ لطف ادا معلوم ہوتا ہے لطیفوں سیںسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
لکھوں وصف اس کی زلفوں کے قلم کر شاخ سنبل کوںدواتوں میں سیاہی بھر گل شبو کی قیفوں سیںسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi