رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Haidar Ali Atish
›
Intikhab-e-kalaam
موسم گل آئی نیت سیر دیوانوں کی ہو
Intikhab-e-kalaam ·
Haidar Ali Atish ·
حیدر علی آتش
· 6 sher
عشق
Ishq
بہار
Bahar
رات
Raat
موسم گل آئی نیت سیر دیوانوں کی ہو
میوۂ صحرائی پر ہیں منہ پسارے شہر سے
اب تو آزردہ ہے تو لیکن ملے گا ہاتھ پھر
جس گھڑی آتش نکل جاوے گا پیارے شہر سے
کوئی اچھا نہیں ہوتا ہے بری چالوں سے
لب بام آ کے کھڑے ہو نہ کھلے بالوں سے
روز و شب کس لیے رہتا ہوں الہی بیتاب
نہ تو گوروں سے محبت نہ مجھے کالوں سے
جوش وحشت میں جو جنگل کی طرف جا نکلا
تپ چڑھی شیر نیستاں کو مرے نالوں سے
کوئی کچھ عشق کا کرتا ہے بیاں کوئی کچھ
تنگ آیا ہوں میں اس قضیہ کے دلالوں سے
Haidar Ali Atish ka aur kalaam
Koi aur sher