رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Haidar Ali Atish
›
Intikhab-e-kalaam
سنبل سے حال گل ہوں میں یہ کہہ کے پوچھتا
Intikhab-e-kalaam ·
Haidar Ali Atish ·
حیدر علی آتش
· 6 sher
حسن
Husn
بہار
Bahar
دوستی
Dosti
سنبل سے حال گل ہوں میں یہ کہہ کے پوچھتا
کس سلسلہ میں تو ہے یہ کس خانداں میں ہے
دل میں خیال گیسوئے مشکیں ہے بد بلا
یہ مرغ روح کے لیے سانپ آشیاں میں ہے
حکمت سے ہے یہ خاک کا پتلا بنا ہوا
نور آنکھ میں ہے اس کے تو مغز استخواں میں ہے
آتش بلند پایہ ہے درگاہ یار کی
ہفتم فلک کی رفعت اسی آستاں میں ہے
عناب لب کا اپنے مزا کچھ نہ پوچھئے
کس درد کے ہیں آپ دوا کچھ نہ پوچھئے
ناز و نیاز عاشق و معشوق کیا کہوں
عجز و غرور شاہ و گدا کچھ نہ پوچھئے
Haidar Ali Atish ka aur kalaam
Koi aur sher