رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Haidar Ali Atish
›
Intikhab-e-kalaam
ہستی کو مثل نقش کف پا مٹا چکے
Intikhab-e-kalaam ·
Haidar Ali Atish ·
حیدر علی آتش
· 6 sher
غم
Gham
عشق
Ishq
دوستی
Dosti
ہستی کو مثل نقش کف پا مٹا چکے
عاشق نقاب شاہد مقصود اٹھا چکے
کعبے سے دیر دیر سے کعبے کو جا چکے
کیا کیا نہ اس دوراہے میں ہم پھیر کھا چکے
گستاخ ہاتھ طوق کمر یار کے ہوئے
حد ادب سے پاؤں کو آگے بڑھا چکے
کنعاں سے شہر مصر میں یوسف کو لے گئے
بازار میں بھی حسن کو آخر دکھا چکے
پہنچے تڑپ تڑپ کے بھی جلاد تک نہ ہم
طاقت سے ہاتھ پاؤں زیادہ ہلا چکے
ہوتی ہے تن میں روح پیام اجل سے شاد
دن وعدۂ وصال کے نزدیک آ چکے
Haidar Ali Atish ka aur kalaam
Koi aur sher