رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
اشعار فسون یک دلی ہے لذت بیداد دشمن پر
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 9 sher
حسن
Husn
موت
Maut
اشعار فسون یک دلی ہے لذت بیداد دشمن پر
کہ وجد برق جوں پروانہ بال افشاں ہے خرمن پر
تکلف خار خار التماس بے قراری ہے
کہ رشتہ باندھتا ہے پیرہن انگشت سوزن پر
یہ کیا وحشت ہے! اے دیوانے، پس از مرگ واویلا
رکھی بے جا بنائے خانۂ زنجیر شیون پر
جنوں کی دست گیری کس سے ہو گر ہو نہ عریانی
گریباں چاک کا حق ہو گیا ہے میری گردن پر
بہ رنگ کاغذ آتش زدہ نیرنگ بے تابی
ہزار آئینہ دل باندھے ہے بال یک تپیدن پر
فلک سے ہم کو عیش رفتہ کا کیا کیا تقاضا ہے
متاع بردہ کو سمجھے ہوئے ہیں قرض رہزن پر
ہم اور وہ بے سبب رنج، آشنا دشمن، کہ رکھتا ہے
شعاع مہر سے تہمت نگہ کی چشم روزن پر
فنا کو سونپ گر مشتاق ہے اپنی حقیقت کا
فروغ طالع خاشاک ہے موقوف گلخن پر
اسد بسمل ہے کس انداز کا، قاتل سے کہتا ہے
"تو مشق ناز کر، خون دو عالم میری گردن پر"
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher