رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
مصرع زخم پر چھڑکیں کہاں طفلان بے پروا نمک
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 9 sher
غم
Gham
یاد
Yaad
دوستی
Dosti
مصرع زخم پر چھڑکیں کہاں طفلان بے پروا نمک
کیا مزا ہوتا، اگر پتھر میں بھی ہوتا نمک
گرد راہ یار ہے سامان ناز زخم دل
ورنہ ہوتا ہے جہاں میں کس قدر پیدا نمک
مجھ کو ارزانی رہے، تجھ کو مبارک ہو جیو
نالۂ بلبل کا درد اور خندۂ گل کا نمک
شور جولاں تھا کنار بحر پر کس کا کہ آج
گرد ساحل ہے بہ زخم موجۂ دریا نمک
داد دیتا ہے مرے زخم جگر کی، واہ واہ! واہ-واہ
یاد کرتا ہے مجھے، دیکھے ہے وہ جس جا نمک
چھوڑ کر جانا تن مجروح عاشق حیف ہے
دل طلب کرتا ہے زخم اور مانگے ہیں اعضا نمک
غیر کی منت نہ کھینچوں گا پے توفیر توفیر درد
زخم، مثل خندۂ قاتل ہے سر تا پا نمک
اس عمل میں عیش کی لذٓت نہیں ملتی اسد
زور نسبت مے سے رکھتا ہے نصارا کا نمک
یاد ہیں غالب! تجھے وہ دن کہ وجد ذوق میں
زخم سے گرتا، تو میں پلکوں سے چنتا تھا نمک
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher