رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
گر نہ اندوہ شب فرقت بیاں ہو جائے گا
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 11 sher
رات
Raat
حسن
Husn
بہار
Bahar
گر نہ اندوہ شب فرقت بیاں ہو جائے گا
بے تکلف، داغ مہ مہر دہاں ہو جائے گا
زہرہ، گر ایسا ہی شام ہجر میں، ہوتا ہے آب
پرتو مہتاب سیل خانماں ہو جائے گا
لے تو لوں سوتے میں اس کے پاؤں کا بوسہ، مگر
ایسی باتوں سے وہ کافر بد گماں ہو جائے گا
دل کو ہم صرف وفا سمجھے تھے، کیا معلوم تھا
یعنی یہ پہلے ہی نذر امتحاں ہو جائے گا
سب کے دل میں ہے جگہ تیری، جو تو راضی ہوا
مجھ پہ گویا، اک زمانہ مہرباں ہو جائے گا
گر نگاہ گرم فرماتی رہی تعلیم ضبط
شعلہ خس میں، جیسے خوں رگ میں، نہاں ہو جائے گا
باغ میں مجھ کو نہ لے جا ورنہ میرے حال پر
ہر گل تر ایک "چشم خوں فشاں" ہو جائے گا
وائے گر میرا، ترا انصاف محشر میں نہ ہو
اب تلک تو یہ توقع ہے کہ واں ہو جائے گا
مصرع گر وہ مست ناز دیوے گا صلائے عرض حال
خار گل، بہر دہان گل زباں ہو جائے گا
شعر گر شہادت آرزو ہے، نشے میں گستاخ ہو
بال شیشے کا، رگ سنگ فساں ہو جائے گا
فائدہ کیا؟ سوچ، آخر تو بھی دانا ہے اسد
دوستی ناداں کی ہے، جی کا زیاں ہو جائے گا
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher