رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Allama Iqbal
›
Intikhab-e-kalaam
چمن افروز ہے صیاد میری خوشنوائی تک
Intikhab-e-kalaam ·
Allama Iqbal ·
علامہ اقبال
· 6 sher
بہار
Bahar
تنہائی
Tanhai
عشق
Ishq
چمن افروز ہے صیاد میری خوشنوائی تک
رہی بجلی کی بے تابی ، سو میرے آشیاں تک ہے
وہ مشت خاک ہوں ، فیض پریشانی سے صحرا ہوں
نہ پوچھو میری وسعت کی ، زمیں سے آ سماں تک ہے
جرس ہوں ، نالہ خوابیدہ ہے میرے ہر رگ و پے میں
یہ خاموشی مری وقت رحیل کارواں تک ہے
سکون دل سے سامان کشود کار پیدا کر
کہ عقدہ خاطر گرداب کا آب رواں تک ہے
چمن زار محبت میں خموشی موت ہے بلبل
یہاں کی زندگی پابندی رسم فغاں تک ہے
جوانی ہے تو ذوق دید بھی ، لطف تمنا بھی
ہمارے گھر کی آبادی قیام میہماں تک ہے
Allama Iqbal ka aur kalaam
Koi aur sher