رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Nazeer Akbarabadi
›
Intikhab-e-kalaam
کام یقینا ہے وہی اچھا جو کہ ہو اپنے موقع سے
Intikhab-e-kalaam ·
Nazeer Akbarabadi ·
نظیر اکبرآبادی
· 6 sher
دوستی
Dosti
رات
Raat
یاد
Yaad
کام یقینا ہے وہی اچھا جو کہ ہو اپنے موقع سے
بات کہیں یا نامہ لکھیں یارو صبح سے شام کریں
اس میں بھلا کیا حاصل ہوگا سوچ تو دیکھو میاں نظیر
وہ تو خفا ہو پھینک دے خط اور لوگ تمہیں بد نام کریں
نظر پڑا اک بت پری وش نرالی سج دھج نئی ادا کا
جو عمر دیکھو تو دس برس کی پہ قہر و آفت غضب خدا کا
جو گھر سے نکلے تو یہ قیامت کہ چلتے چلتے قدم قدم پر
کسی کو ٹھوکر کسی کو چھکڑ کسی کو گالی نپٹ لڑاکا
گلے لپٹنے میں یوں شتابی کہ مثل بجلی کے اضطرابی
کہیں جو چمکا چمک چمک کر کہیں جو لپکا تو پھر جھپاکا
یہ چنچلاہٹ یہ چلبلاہٹ خبر نہ سر کی نہ تن کی سدھ بدھ
جو چیرا بکھرا بلا سے بکھرا نہ بند باندھا کبھو قبا کا
Nazeer Akbarabadi ka aur kalaam
Koi aur sher