رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Nazeer Akbarabadi
›
Intikhab-e-kalaam
پوچھی جو دوا ہم نے طبیبوں سے تو بولے
Intikhab-e-kalaam ·
Nazeer Akbarabadi ·
نظیر اکبرآبادی
· 6 sher
وفا
Wafa
شکوہ
Shikwa
پوچھی جو دوا ہم نے طبیبوں سے تو بولے
بیماری نہیں ہے یہ بلا اور ہی کچھ ہے
عناب نہ خطمی نہ بنفشہ نہ خیارین
اس ڈھب کے مریضوں کی دوا اور ہی کچھ ہے
ہم کو تو نظیر ان سے شکایت ہے جفا کی
اور ان کا جو سنیے تو گلہ اور ہی کچھ ہے
یہ چھپکے کا جو بالا کان میں اب تم نے ڈالا ہے
اسی بالے کی دولت سے تمہارا بول بالا ہے
نزاکت سر سے پاؤں تک پڑی قربان ہوتی ہے
الہی اس بدن کو تو نے کس سانچے میں ڈھالا ہے
یہ دل کیوں کر نگہ سے اس کی چھدتے ہیں میں حیراں ہوں
نہ خنجر ہے نہ نشتر ہے نہ جمدھر ہے نہ بھالا ہے
Nazeer Akbarabadi ka aur kalaam
Koi aur sher