رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Nazeer Akbarabadi
›
Intikhab-e-kalaam
ترے حسن تجلی کا جہاں ذرہ جھمک جاوے
Intikhab-e-kalaam ·
Nazeer Akbarabadi ·
نظیر اکبرآبادی
· 6 sher
حسن
Husn
دنیا
Duniya
غم
Gham
ترے حسن تجلی کا جہاں ذرہ جھمک جاوے
تو پھر موسی کوئی واں تاب لا سکتا ہے کیا قدرت
دم عیسی میں وہ تاثیر تھی تیری ہی قدرت کی
وگرنہ کوئی مردے کو جلا سکتا ہے کیا قدرت
تو وہ محبوب چنچل ہے کہ بار ناز کو تیرے
بغیر از مصطفی کوئی اٹھا سکتا ہے کیا قدرت
نظیر اب طبع پر جب تک نہ فیضان الہی ہو
کوئی یہ لفظ یہ مضموں بنا سکتا ہے کیا قدرت
جھمک دکھاتے ہی اس دل ربا نے لوٹ لیا
ہمیں تو پہلے ہی اس کی ادا نے لوٹ لیا
نگہ کے ٹھگ کی لگاوٹ نے فن سے کر غافل
ہنسی نے ڈال دی پھانسی دعا نے لوٹ لیا
Nazeer Akbarabadi ka aur kalaam
Koi aur sher