بہ حکم عجز، ابروئے مہ نو حیرت ایما ہےکہ یاں گم کر جبین سجدہ فرسا آستانے میںKhudaمرزا غالبMirza Ghalib
سرشک آشفتہ سر تھا قطرہ زن مژگاں سے جانے میںرہے یاں، شوخیٔ رفتار سے، پا آستانے میںمرزا غالبMirza Ghalib
ہوئی یہ بے خودی چشم و زباں کو تیرے جلوے سےکہ طوطی قفل زنگ آلودہ ہے آئینہ خانے میںمرزا غالبMirza Ghalib
عشق کیا سو دین گیا ایمان گیا اسلام گیادل نے ایسا کام کیا کچھ جس سے میں ناکام گیامیر تقی میرMir Taqi Mir
دنیا سے الگ ہم نے میخانے کا در دیکھامیخانے کا در دیکھا اللہ کا گھر دیکھاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
دل کو چشم یار نے جب جام مے اپنا دیاان سے خوش ہو کر لیا اور کہہ کے بسم اللہ پیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi