رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
سرشک آشفتہ سر تھا قطرہ زن مژگاں سے جانے میں
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 8 sher
حسن
Husn
خودی
Khudi
بہار
Bahar
سرشک آشفتہ سر تھا قطرہ زن مژگاں سے جانے میں
رہے یاں، شوخیٔ رفتار سے، پا آستانے میں
ہجوم مژدۂ دیدار، و پرداز تماشا ہا
گل اقبال خس ہے چشم بلبل، آشیانے میں
ہوئی یہ بے خودی چشم و زباں کو تیرے جلوے سے
کہ طوطی قفل زنگ آلودہ ہے آئینہ خانے میں
ترے کوچے میں ہے، مشاطۂ واماندگی، قاصد
پر پرواز، زلف باز ہے ہدہد کے شانے میں
کجا معزولیٔ آئینہ؟ کو ترک خود آرائی؟
نمد در آب ہے، اے سادہ پرکار، اس بہانے میں
بہ حکم عجز، ابروئے مہ نو حیرت ایما ہے
کہ یاں گم کر جبین سجدہ فرسا آستانے میں
اشعار قیامت ہے کہ سن لیلی کا دشت قیس میں آنا
تعجب سے وہ بولا "یوں بھی ہوتا ہے زمانے میں؟"
دل نازک پہ اس کے رحم آتا ہے مجھے غالب
نہ کر سرگرم اس کافر کو الفت آزمانے میں
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher