یا بلاؤ ہم کو پنہاں یا تم آؤ چھپ کے یاںگر ملا چاہو تو ملنے کی یہ تدبیریں ہیں دونظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
صدائے بلبلاں ہے آب جو ہے صحن گلشن ہےسمن ہے سرو ہے گلنار ہے کیا کیا بہاریں ہیںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
صنم کے لب میں پان ہاتھوں میں مہندی پیر ہیں رنگیںکناری ہے دھنک ہے ہار ہے کیا کیا بہاریں ہیںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
نظیر اب عیش کی پیتا ہے مے ہر دم یہ کہہ کہہ کرچمن ہے گل ہے گل رخسار ہے کیا کیا بہاریں ہیںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
خط کی رخساروں پر اس گل کے جو تحریریں ہیں دوہے وہ مصحف رخ کہ جس کے ساتھ تفسیریں ہیں دونظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi