رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Nazeer Akbarabadi
›
Intikhab-e-kalaam
صدائے بلبلاں ہے آب جو ہے صحن گلشن ہے
Intikhab-e-kalaam ·
Nazeer Akbarabadi ·
نظیر اکبرآبادی
· 6 sher
بہار
Bahar
حسن
Husn
مے
Mai-kada
صدائے بلبلاں ہے آب جو ہے صحن گلشن ہے
سمن ہے سرو ہے گلنار ہے کیا کیا بہاریں ہیں
صنم کے لب میں پان ہاتھوں میں مہندی پیر ہیں رنگیں
کناری ہے دھنک ہے ہار ہے کیا کیا بہاریں ہیں
نظیر اب عیش کی پیتا ہے مے ہر دم یہ کہہ کہہ کر
چمن ہے گل ہے گل رخسار ہے کیا کیا بہاریں ہیں
خط کی رخساروں پر اس گل کے جو تحریریں ہیں دو
ہے وہ مصحف رخ کہ جس کے ساتھ تفسیریں ہیں دو
حسن وہ ترک ستم گر ہے کہ جس کے پاس چار
ترکشیں مژگاں کی اور ابرو کی شمشیریں ہیں دو
یا بلاؤ ہم کو پنہاں یا تم آؤ چھپ کے یاں
گر ملا چاہو تو ملنے کی یہ تدبیریں ہیں دو
Nazeer Akbarabadi ka aur kalaam
Koi aur sher