لپک اس کی چمک اس کی وہی دم خم وہی عالمیہ بجلی کوئی آہ آتشیں معلوم ہوتی ہےGhamریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
نہیں اب درد دل لیکن ابھی تک ہے اثر کچھ کچھچمک رہ رہ کے پہلو میں کہیں معلوم ہوتی ہےریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
اثر ڈالا ہے حسرت نے نگاہ شوق پر کتناکہ وہ اب بھی نگاہ واپسیں معلوم ہوتی ہےریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
یہ اے صیاد رہ رہ کر چمکتی ہے کہاں بجلیجہاں میرا نشیمن تھا وہیں معلوم ہوتی ہےریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
ریاض ایسی مرے دل سے لگی ہے جام کوثر کیمے انگور اب اچھی نہیں معلوم ہوتی ہےریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
لوٹتا تھا اس میں بد خوئی سے میں مانند اشکشوخیٔ طفلان سے جنباں مرا گہوارہ تھاحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
کسی کو چین نہ قاتل کی شوخیوں سے ملامرے ہوئے بھی تڑپتے ہیں نیم جاں کی طرحریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
ہے وحشت طبیعت ایجاد یاس خیزیہ درد وہ نہیں کہ نہ پیدا کرے کوئیhai vahshat-e-tabī.at-e-ījād yās-ḳhezye dard vo nahīñ ki na paidā kare koīمرزا غالبMirza Ghalib