تجھ کوں اگر ہے آرزو اس خوش ادا کے وصل کیاے دل سراپا شوق میں آغوش ہو آغوش ہوUmeedHusnسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
ہو عاشق خونیں جگر جیوں لالہ اس گل زار میںکھا دل پہ داغ عاشقی گل پوش ہو گل پوش ہوسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
امڈا ہے دریا درد کا یارب مجھے رسوا نہ کرآیا ہے جوش اس دیگ کوں سرپوش ہو سرپوش ہوسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
مجلس میں غم کی اے سراج اب وقت آیا دور کاگر خون دل موجود ہے مے نوش ہو مے نوش ہوسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
تھا بہانہ مجھے زنجیر کے ہل جانے کاچھوڑ دیو اب تو ہوا شوق نکل جانے کاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
کوئی دل ایسا نظر نہ آیا نہ جس میں خوابیدہ ہو تمناالہی تیرا جہان کیا ہے نگار خانہ ہے آرزو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal
کھلا یہ مر کر کہ زندگی اپنی تھی طلسم ہوس سراپاجسے سمجھتے تھے جسم خاکی ، غبار تھا کوئے آرزو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal