رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
اشعار فزوں کی دوستوں نے حرص قاتل ذوق کشتن میں
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 12 sher
غم
Gham
عشق
Ishq
دوستی
Dosti
اشعار فزوں کی دوستوں نے حرص قاتل ذوق کشتن میں
ہوئے ہیں بخیہ ہائے زخم، جوہر تیغ دشمن میں
تماشا کردنی ہے لطف زخم انتظار اے دل
سواد زخم مرہم سواد-زخم-مرہم مردمک ہے چشم سوزن میں
دل و دین و خرد، تاراج ناز جلوہ پیرائی
ہوا ہے جوہر آئینہ خیل مور خرمن میں
نہیں ہے زخم کوئی بخیے کے درخور مرے تن میں
ہوا ہے تار اشک یاس، رشتہ چشم سوزن میں
ہوئی ہے مانع ذوق تماشا، خانہ ویرانی
کف سیلاب باقی ہے بہ رنگ پنبہ روزن میں
ودیعت خانۂ بے داد کاوش ہائے مژگاں ہوں
نگین نام شاہد ہے مرا مرا ہر قطرہ خوں تن میں
مصرع بیاں کس سے ہو ظلمت گستری میرے شبستاں کی
شب مہ ہو جو رکھ دیں پنبہ دیواروں کے روزن میں
نکوہش مانع بے ربطیٔ شور جنوں آئی
ہوا ہے خندۂ احباب بخیہ جیب و دامن میں
ہوئے اس مہر وش کے جلوۂ تمثال کے آگے
پر افشاں جوہر آئینے میں مثل ذرہ روزن میں
نہ جانوں نیک ہوں یا بد ہوں، پر صحبت مخالف ہے
جو گل ہوں تو ہوں گلخن میں جو خس ہوں تو ہوں گلشن میں
ہزاروں دل دیے جوش جنون عشق نے مجھ کو
سیہ ہو کر سویدا ہو گیا ہر قطرہ خوں تن میں
اسد زندانیٔ تاثیر الفت ہائے خوباں ہوں
خم دست نوازش ہو گیا ہے طوق گردن میں
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher