رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
دوست غمخواری میں میری سعی فرمائیں فرمائیں گے کیا
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 7 sher
غم
Gham
عشق
Ishq
دوستی
Dosti
دوست غمخواری میں میری سعی فرمائیں فرمائیں گے کیا
زخم کے بھرنے تلک ناخن نہ بڑھ جائیں گے کیا
بے نیازی حد سے گزری بندہ پرور، کب تلک
ہم کہیں گے حال دل اور آپ فرمائیں گے "کیا“؟
حضرت ناصح گر آئیں، دیدہ و دل فرش راہ
کوئی مجھ کو یہ تو سمجھا دو کہ سمجھائیں گے کیا؟
آج واں تیغ و کفن باندھے ہوئے جاتا ہوں میں
عذر میرے قتل کرنے میں وہ اب لائیں گے کیا
گر کیا ناصح نے ہم کو قید، اچھا یوں سہی
یہ جنون عشق کے انداز چھٹ جائیں گے کیا
خانہ زاد زلف ہیں، زنجیر سے بھاگیں گے کیوں
ہیں گرفتار وفا، زنداں سے گھبرائیں گے کیا
ہے اب اس معمورے میں قحط غم الفت اسد
ہم نے یہ مانا کہ دلی میں رہیں رہیں، کھائیں گے کیا؟
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher