انوکھی وضع ہے ، سارے زمانے سے نرالے ہیںیہ عاشق کون سی بستی کے یا رب رہنے والے ہیںAnokhi Waza Hai, Sare Zamane Se Nirale HainYe Ashiq Kon Si Basti Ke Ya-Rab Rehne Wale HainIshqKhudaDuniyaعلامہ اقبالAllama Iqbal
علاج درد میں بھی درد کی لذت پہ مرتا ہوںجو تھے چھالوں میں کانٹے ، نوک سوزن سے نکالے ہیںIlaj-e-Dard Mein Bhi Dard Ki Lazzat Pe Merta HunJo The Chhalon Mein Kante, Nok-e-Souzan Se Nikale Hainعلامہ اقبالAllama Iqbal
پھلا پھولا رہے یا رب! چمن میری امیدوں کاجگر کا خون دے دے کر یہ بوٹے میں نے پالے ہیںPhala Phula Rahe Ya Rab ! Chaman Meri Umeedon KaJigar Ka Khoon De De Kar Ye Boote Main Ne Pale Hainعلامہ اقبالAllama Iqbal
رلاتی ہے مجھے راتوں کو خاموشی ستاروں کینرالا عشق ہے میرا ، نرالے میرے نالے ہیںRulati Hai Mujhe Raton Ko Khamoshi Sitaron KiNirala Ishq Hai Mera, Nirale Mere Nale Hainعلامہ اقبالAllama Iqbal
نہ پوچھو مجھ سے لذت خانماں برباد رہنے کینشیمن سینکڑوں میں نے بنا کر پھونک ڈالے ہیںNa Pucho Mujh Se Lazzat Khanaman Barbad RehneNasheman Sekron Main Ne Bana Kar Phoonk Dale Hainعلامہ اقبالAllama Iqbal
ادیب عشق کے شاگرد ہیں فرہاد اور مجنوںکہ کوہ و دشت کا مکتب ہے گرم ان دو خلیفوں سیںسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
ناراض ہو خدا تو کریں بندگی سے خوشمعشوق روٹھ جائے تو کیونکر منائیں ہمnārāz ho ḳhudā to kareñ bandagī se ḳhushmāshūq ruuTh jaa.e to kyūñkar manā.eñ hamداغؔ دہلویDagh Dehlvi
ہزاروں ٹھوکریں ہر اک قدم پر اس میں ہیںیہ راہ عشق ہے کیوں کر کوئی سنبھل کے چلےریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi