کسی نے رات کہا اس کی دیکھ کر صورتکہ میں غلام ہوں اس شکل کا بہر صورتRaatنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ہیں آئنے کے بھی کیا طالع اب سکندر واہکہ اس نگار کی دیکھے ہے ہر سحر صورتنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ادھر کو جب میں گیا اس نے لی ادھر کو پھیرپھرا میں اس نے پھرائی جدھر جدھر صورتنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ہزاروں پھرتیاں میں نے تو کیں پر اس نے نظیرنہ دیکھنے دی مجھے اپنی آنکھ بھر صورتنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
سراج اس کعبۂ جاں کے تصور کوں کیا سمرنیہی ورد سحر ہے اور دعائے شام اے واعظسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
آرزو ہی نہ رہی صبح وطن کی مجھ کوشام غربت ہے عجب وقت سہانا تیراaarzū hī na rahī sub.h-e-vatan kī mujh koshām-e-ġhurbat hai ajab vaqt suhānā terāداغؔ دہلویDagh Dehlvi