رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Haidar Ali Atish
›
Intikhab-e-kalaam
سیل گریہ نے یہ کس کے دی سمندر کو شکست
Intikhab-e-kalaam ·
Haidar Ali Atish ·
حیدر علی آتش
· 6 sher
رات
Raat
غم
Gham
دوستی
Dosti
سیل گریہ نے یہ کس کے دی سمندر کو شکست
جو حباب آیا نظر اک واژگوں نقارا تھا
ایک شب تو وصل جاناں کی تواضع اے فلک
چار دن مہمان تیرے گھر میں میں بے چارہ تھا
روز و شب کے حال کا لکھتا تھا پرچہ روز و شب
کاتب اعمال میری ڈیوڑھی کا ہرکارہ تھا
پیٹنا سر اپنے ماتم میں عزیزو یار کا
قلعۂ کنج لحد کی فتح کا نقارا تھا
عہد طفلی سے جنون عشق کامل ہے شفیق
شاخ نخل بید مجنوں سے مرا گہوارہ تھا
جان شیریں مزد جوئے شیر میں تیشہ کو دی
حوصلہ سے اپنے باہر کوہ کن بے چارا تھا
Haidar Ali Atish ka aur kalaam
Koi aur sher