رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Nazeer Akbarabadi
›
Intikhab-e-kalaam
اب جو بوڑھے ہیں تو اب بھی ہمیں شیطان نظیر
Intikhab-e-kalaam ·
Nazeer Akbarabadi ·
نظیر اکبرآبادی
· 6 sher
حسن
Husn
وفا
Wafa
رات
Raat
اب جو بوڑھے ہیں تو اب بھی ہمیں شیطان نظیر
ہنس کے کہتا ہے اجی آئیے نانا صاحب
دل کو لے کر ہم سے اب جاں بھی طلب کرتے ہیں آپ
لیجئے حاضر ہے پر یہ تو غضب کرتے ہیں آپ
مورد تقصیر گر ہوتے تو لازم تھی سزا
یہ جفا پھر کہئے ہم پر کس سبب کرتے ہیں آپ
کرتے ہو ابرو سے کشتہ رخ سے دیتے ہو جلا
حسن میں اعجاز کیا کیا روز و شب کرتے ہیں آپ
قیس سے جو تھا کیا در پردہ لیلی نے سلوک
سو وہی اے مہرباں ہم سے بھی اب کرتے ہیں آپ
بے کلی ہوتی ہے حسرت سے دل صد چاک کو
اپنی زلف عنبریں کو شانہ جب کرتے ہیں آپ
Nazeer Akbarabadi ka aur kalaam
Koi aur sher