رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Nazeer Akbarabadi
›
Intikhab-e-kalaam
یہ سرخ انگیا جو دیکھی ہے اس پری کی نظیر
Intikhab-e-kalaam ·
Nazeer Akbarabadi ·
نظیر اکبرآبادی
· 6 sher
مے
Mai-kada
حسن
Husn
دوستی
Dosti
یہ سرخ انگیا جو دیکھی ہے اس پری کی نظیر
مجھے تو آگ سی کچھ لگ رہی ہے سینے میں
دل کو چشم یار نے جب جام مے اپنا دیا
ان سے خوش ہو کر لیا اور کہہ کے بسم اللہ پیا
دیکھ اس کی جامہ زیبی گل نے اپنا پیرہن
اس قدر پھاڑا کہ بلبل سے نہیں جاتا پیا
بے قراری نے نگاہ سیم بر پھیری ادھر
کی عنایت ہم کو اس سیماب نے یہ کیمیا
اس کے کوچے میں جسے جا بیٹھنے کو مل گئی
مسند زرباف پر غالب ہے اس کا بوریا
دل چھپا بیٹھا تو اس زلف مسلسل سے نظیر
اے اسیر دام نافہمی یہ تو نے کیا کیا
Nazeer Akbarabadi ka aur kalaam
Koi aur sher