نظیر اکبرآبادی
Nazeer Akbarabadi (1735–1830)
Awaam ke shayar. Banjara-nama aur Aadmi-nama ke khaliq.
274 kalaam · 1,643 ashaar
تمام کلامSab kalaam · safha 4/10
وہ جامہ زیبی وہ دل فریبی وہ سج دھج اس کی وہ قد زیباکہ دیکھ جس پر فدا ہوں دل سے وہ جن کو کہتے ہیں سرو بالا
Intikhab · 6 sher
تسا دے ملنے نوں دل ہے بے کل ایہی او گلاں نت آکھدا ہےسدا لے مینوں دے اپنے گھر وچ نہیں تو اتھے اسا دے نال آ
Intikhab · 6 sher
نہ لذتیں ہیں وہ ہنسنے میں اور نہ رونے میںجو کچھ مزا ہے ترے ساتھ مل کے سونے میں
Intikhab · 6 sher
تو بوڑھا مردوا اور بارہواں برس مجھ کومیں کس طرح سے چلوں تیرے ساتھ کونے میں
Intikhab · 6 sher
ترے اور بھی ہیں طلب گار کتنےمبادا کوئی تجھ کو واں سے اڑا لے
Intikhab · 6 sher
تم اپنے ہی قدموں تلے اس کو رکھیوتسلی دلاسے میں ہر دم سنبھالے
Intikhab · 6 sher
لے عرش سے تا فرش نئے رنگ نئے ڈھنگہر شکل عجائب ہے ہر اک شان تماشا
Intikhab · 6 sher
منہ زرد بدن خشک جگر چاک المناکغل شور تپش نالہ و افغان تماشا
Intikhab · 6 sher
ہمارے دل کی جو آتش ہے دینی پھر بھڑکاجبھی نظیر وہ پلکیں جھپکتا آتا ہے
Intikhab · 6 sher
مختلف ہیں اور ملے رہتے ہیں باہم روز و شبخاک باد و آتش و آب رواں کو عشق ہے
Intikhab · 6 sher
وہ جو ہیں اس گلشن ہستی میں اب محو فناان کے آگے موسم باد خزاں کو عشق ہے
Intikhab · 6 sher
ہے کون سی وہ چشم نہیں جس میں اس کا نورہے کون سا وہ دل کہ نہیں جس میں اس کی جا
Intikhab · 6 sher
دیکھا جو خوب غور سے ہم نے تو یاں نظیربازار مصطفی ہے خریدار ہے خدا
Intikhab · 6 sher
رہنا ہے کوئی دن تو سمجھ جائیو اے دلیاں پھر وہی ٹھہری ہے ملاقات کی گرمی
Intikhab · 6 sher
یا حضرت دل تم تو بڑے صاحب دل تھےرکھتے تھے بہت اپنے کمالات کی گرمی
Intikhab · 6 sher
میرا اور اس کا اختلاط ہو گیا مثل ابر و برقاس نے مجھے رلا دیا میں نے اسے ہنسا دیا
Intikhab · 6 sher
سن کے ہمارے حال کا یار نے اک سخن نظیرہنس کے کہا کہ بس جی بس تم نے تو سر پھرا دیا
Intikhab · 6 sher
کام یقینا ہے وہی اچھا جو کہ ہو اپنے موقع سےبات کہیں یا نامہ لکھیں یارو صبح سے شام کریں
Intikhab · 6 sher
لڑا دے آنکھیں وہ بے حجابی کہ پھر پلک سے پلک نہ مارےنظر جو نیچی کرے تو گویا کھلا سراپا چمن حیا کا
Intikhab · 6 sher
نظیر ہٹ جا پرے سرک جا بدل لے صورت چھپا لے منہ کوجو دیکھ لیوے گا وہ ستم گر تو یار ہوگا ابھی جھڑاکا
Intikhab · 6 sher
جال میں زر کے اگر موتی کا دانا ہوگاوہ نہ اس دام میں آوے گا جو دانا ہوگا
Intikhab · 6 sher
وہ بھی کچھ ایسی ہی کہہ دے گا کہ جس سے اس کوبات کی بات بہانے کا بہانا ہوگا
Intikhab · 6 sher
ہزاروں گالیاں دیں پھر ذرا ہنس کر ادھر دیکھابھلا اتنی تسلی سے پھپھولے دل کے کب پھوٹے
Intikhab · 6 sher
کیا جانے کس کے غم میں ہیں آنکھیں ہماری لالاے ہم نے گو نشہ بھی پیا پھر کسی کو کیا
Intikhab · 6 sher
ہم نے تو اسے دیکھ یہ جانا کہ پری ہےپریوں نے جو دیکھا تو انہیں حور کی سوجھی
Intikhab · 6 sher
جبیں کو مہ جو لکھا تو کہا ہو چیں بہ جبیںیہ کیسی اس کی سمجھ تھی جو ماہتاب لکھا
Intikhab · 6 sher
جو بے حساب لکھا اشتیاق دل تو کہاوہ کس حساب میں ہے یہ بھی بے حساب لکھا
Intikhab · 6 sher
اتنا تو چھیڑتا ہوں کہ کہتا ہے جب وہ شوخبندہ تو میرا مول خریدا نہیں نہیں
Intikhab · 6 sher
ہیں جو وہ کشتۂ شمشیر نگاہ قاتلجا کے ان گنج شہیداں سے کہو عشق اللہ
Intikhab · 6 sher
آ پڑے دو سو برس کے مردۂ بے جاں میں جانجس کے اوپر دو گھڑی ہو مہربانی آپ کی
Intikhab · 6 sher