رات دن انگڑائیاں وہ لیں مری آغوش میںجن حسینوں کے لئے پیدا یہ انگڑائی ہوئیRaatریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
وہ بھی گھبرائے ہوئے تھی بات بھی تھی شرم کیرہ گئی ہونٹھوں میں دب کر ہونٹھ تک آئی ہوئیریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
نام ہے مے بو نہیں تلخی نہیں تیزی نہیںمدتوں زاہد نے پی ہے میری کھنچوائی ہوئیریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
ہے نمایاں آج سب مینا پرستوں میں ریاضجام جم سے بڑھ کے قدر جام بینائی ہوئیریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
لے گیا گھر سے انہیں غیر کے گھر کا تعویذہم نے دیکھا نہ سنا ایسے اثر کا تعویذریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
سراج اس کعبۂ جاں کے تصور کوں کیا سمرنیہی ورد سحر ہے اور دعائے شام اے واعظسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
آرزو ہی نہ رہی صبح وطن کی مجھ کوشام غربت ہے عجب وقت سہانا تیراaarzū hī na rahī sub.h-e-vatan kī mujh koshām-e-ġhurbat hai ajab vaqt suhānā terāداغؔ دہلویDagh Dehlvi