دو مریں گے زخم کاری سے تو حسرت سے ہزارچار تلواروں میں شل ہو جائے گا بازوئے دوستحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
فرش گل بستر تھا اپنا خاک پر سوتے ہیں ابخشت زیر سر نہیں یا تکیہ تھا زانوئے دوستحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
یاد کر کے اپنی بربادی کو رو دیتے ہیں ہمجب اڑاتی ہے ہوائے تند خاک کوئے دوستحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
اس بلائے جاں سے آتش دیکھیے کیوں کر بنےدل سوا شیشے سے نازک دل سے نازک خوئے دوستحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
دونوں ہاتھوں کی ترے یار کروں کیا تعریفبایاں دہنے سے تو پھر بائیں سے دہنا بہترحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
دیکھنے میں ہیں گرچہ دو، پر ہیں یہ دونوں یار ایکوضع میں گو ہوئی دو سر، تیغ ہے ذوالفقار ایکمرزا غالبMirza Ghalib
یار کو دیکھیں گے پہنا کے شب مہ میں اسےمل گیا کوئی اگر پھولوں کا گہنہ بہترحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
دشمنی جانی ہے اب تو ہم سے غیروں کے لیےاک سماں سا ہو گیا وہ بھی کہ ہم یاروں میں تھےمیر تقی میرMir Taqi Mir
عاشق کے سر کے ساتھ ہے سودائے کوئے یارمومن نہ تھا وہ جس کو ہوائے جناں نہ تھیحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
غیر نے ہم کو ذبح کیا نے طاقت ہے نے یارا ہےاس کتے نے کر کے دلیری صید حرم کو مارا ہےمیر تقی میرMir Taqi Mir
کس دن دامن کھینچ کے ان نے یار سے اپنا کام لیامدت گزری دیکھتے ہم کو میر بھی اک ناکارہ ہےمیر تقی میرMir Taqi Mir
کہوں کیا، دل کی کیا حالت ہے ہجر یار میں، غالب!کہ بے تابی سے ہر یک تار بستر، خار بستر ہےمرزا غالبMirza Ghalib
سنبھلنے دے مجھے اے نا امیدی! کیا قیامت ہے!کہ دامان خیال یار، چھوٹا جائے ہے مجھ سےمرزا غالبMirza Ghalib
قد سرو چہرہ گل ہے تو سنبل ہیں موئے یارگھر خانہ باغ ہے جو وہ مہماں ہے ان دنوںحیدر علی آتشHaidar Ali Atish