کان لگا رہتا ہے غیر اس شوخ کماں ابرو کے بہتاس تو گناہ عظیم پہ یارو ناک میں اس کی تیر کرومیر تقی میرMir Taqi Mir
گرد راہ یار ہے سامان ناز زخم دلورنہ ہوتا ہے جہاں میں کس قدر پیدا نمکgard-e-rāh-e-yār hai sāmān-e-nāz-e-zaḳhm-e-dilvarna hotā hai jahāñ meñ kis qadar paidā namakمرزا غالبMirza Ghalib
تا کرے نہ غمازی کر لیا ہے دشمن کودوست کی شکایت میں ہم نے ہم زباں اپناtā kare na ġhammāzī kar liyā hai dushman kodost kī shikāyat meñ ham ne ham-zabāñ apnāمرزا غالبMirza Ghalib
دو گھڑی کی جو ملاقات تھی وہ بھی موقوفایسا پڑتا تھا خلل یار کی اوقات میں کیاحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
پڑھ کے خط اور بھی مایوس ہوئے وصل سے ہمیار نے بھیجا سفر سے ہمیں سوغات میں کیاحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
مجھ سے کہا جو یار نے "جاتے ہیں ہوش کس طرح"دیکھ کے میری بے خودی، چلنے لگی ہوا کہ یوںمرزا غالبMirza Ghalib
فاتحہ پڑھنے کو آئے قبر آتش پر نہ یاردو ہی دن میں پاس الفت اس قدر جاتا رہاحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
تار تار پیرہن میں بھر گئی ہے بوئے دوستمثل تصویر نہالی میں ہوں ہم پہلوئے دوستحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
چہرۂ رنگیں کوئی دیوان رنگیں ہے مگرحسن مطلع ہیں مسیں مطلع ہے صاف ابروئے دوستحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
اشعار فزوں کی دوستوں نے حرص قاتل ذوق کشتن میںہوئے ہیں بخیہ ہائے زخم، جوہر تیغ دشمن میںمرزا غالبMirza Ghalib
واہ رے شانے کی قسمت کس کو یہ معلوم تھاپنجۂ شل سے کھلیں گے عقدہ ہائے موئے دوستحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
داغ دل پر خیر گزری تو غنیمت جانیےدشمن جاں ہیں جو آنکھیں دیکھتی ہیں سوئے دوستحیدر علی آتشHaidar Ali Atish