بوسہ دیتے نہیں اور دل پہ ہے ہر لحظہ نگاہجی میں کہتے ہیں کہ مفت آئے تو مال اچھا ہےمرزا غالبMirza Ghalib
منہ نہ کھلنے پر ہے وہ عالم کہ دیکھا ہی نہیںزلف سے بڑھ کر نقاب اس شوخ کے منہ پر کھلامرزا غالبMirza Ghalib
جوئے خوں آنکھوں سے بہنے دو کہ ہے شام فراقمیں یہ سمجھوں گا کہ شمعیں دو فروزاں ہو گئیںمرزا غالبMirza Ghalib
نیند اس کی ہے دماغ اس کا ہے راتیں اس کی ہیںتیری زلفیں جس کے بازو پر پریشاں ہو گئیںمرزا غالبMirza Ghalib
نہ نکلا آنکھ سے تیری اک آنسو اس جراحت پرکیا سینے میں جس نے خوں چکاں مژگان سوزن کومرزا غالبMirza Ghalib
واں وہ غرور عز و ناز یاں یہ حجاب پاس وضعراہ میں ہم ملیں کہاں بزم میں وہ بلائے کیوںمرزا غالبMirza Ghalib
یہ کہہ سکتے ہو ہم دل میں نہیں ہیں پر یہ بتلاؤکہ جب دل میں تمہیں تم ہو تو آنکھوں سے نہاں کیوں ہومرزا غالبMirza Ghalib