خزاں میں بھی کب آ سکتا تھا میں صیاد کی زد میںمری غماز تھی شاخ نشیمن کی کم اوراقیعلامہ اقبالAllama Iqbal
چمن میں گلچیں سے غنچہ کہتا تھا ، اتنا بیدرد کیوں ہے انساںتری نگاہوں میں ہے تبسم شکستہ ہونا مرے سبو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal
ریاض ہستی کے ذرے ذرے سے ہے محبت کا جلوہ پیداحقیقت گل کو تو جو سمجھے تو یہ بھی پیماں ہے رنگ و بو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal
کمال وحدت عیاں ہے ایسا کہ نوک نشتر سے تو جو چھیڑےیقیں ہے مجھ کو گرے رگ گل سے قطرہ انسان کے لہو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal