نہ کہیں جہاں میں اماں ملی جو اماں ملی تو کہاں ملیمرے جرم خانہ خراب کو ترے عفو بندہ نواز میںعلامہ اقبالAllama Iqbal
انوکھی وضع ہے سارے زمانے سے نرالے ہیںیہ عاشق کون سی بستی کے یارب رہنے والے ہیںعلامہ اقبالAllama Iqbal
زمانہ آیا ہے بے حجابی کا عام دیدار یار ہوگاسکوت تھا پردہ دار جس کا وہ راز اب آشکار ہوگاعلامہ اقبالAllama Iqbal
گزر گیا اب وہ دور ساقی کہ چھپ کے پیتے تھے پینے والےبنے گا سارا جہان مے خانہ ہر کوئی بادہ خوار ہوگاعلامہ اقبالAllama Iqbal
نہیں ہے غیر از نمود کچھ بھی جو مدعا تیری زندگی کاتو اک نفس میں جہاں سے مٹنا تجھے مثال شرار ہوگاعلامہ اقبالAllama Iqbal
من کی دنیا من کی دنیا سوز و مستی جذب و شوقتن کی دنیا تن کی دنیا سود و سودا مکر و فنعلامہ اقبالAllama Iqbal
من کی دنیا میں نہ پایا میں نے افرنگی کا راجمن کی دنیا میں نہ دیکھے میں نے شیخ و برہمنعلامہ اقبالAllama Iqbal
اگر کج رو ہیں انجم آسماں تیرا ہے یا میرامجھے فکر جہاں کیوں ہو جہاں تیرا ہے یا میراعلامہ اقبالAllama Iqbal
میں کہاں ہوں تو کہاں ہے یہ مکاں کہ لا مکاں ہےیہ جہاں مرا جہاں ہے کہ تری کرشمہ سازیعلامہ اقبالAllama Iqbal
بھروسا کر نہیں سکتے غلاموں کی بصیرت پرکہ دنیا میں فقط مردان حر کی آنکھ ہے بیناعلامہ اقبالAllama Iqbal
کھو نہ جا اس سحر و شام میں اے صاحب ہوشاک جہاں اور بھی ہے جس میں نہ فردا ہے نہ دوشعلامہ اقبالAllama Iqbal