جب تجھ بن لگتا ہے تڑپنے جائے ہے نکلا ہاتھوں سےہے جو گرہ سینے میں اس کو دل کہیے یا پارہ ہےمیر تقی میرMir Taqi Mir
راہ حدیث جو ٹک بھی نکلے کون سکھائے ہم کو پھرروئے سخن پر کس کو دے وہ شوخ بڑا عیارہ ہےمیر تقی میرMir Taqi Mir
ہوا جب غم سے یوں بے حس تو غم کیا سر کے کٹنے کانہ ہوتا گر جدا تن سے تو زانو پر دھرا ہوتامرزا غالبMirza Ghalib
جنوں میں اب کے مجھے اپنے دل کا غم ہے پہ حیفخبر لی جب کہ نہ جامے میں ایک تار رہامیر تقی میرMir Taqi Mir
آہ ان خوش قامتوں کو کیونکے بر میں لائیےجن کے ہاتھوں سے قیامت پر بھی عرصۂ تنگ ہےمیر تقی میرMir Taqi Mir