کہوں کس سے میں کہ کیا ہے؟ شب غم بری بلا ہےمجھے کیا برا تھا مرنا، اگر ایک بار ہوتامرزا غالبMirza Ghalib
سن کر کسی سے وہ بھی کہنے لگا تھا کچھ کچھبے درد کتنے بولے ہاں اس کو کیا ہوا تھامیر تقی میرMir Taqi Mir
دوست غمخواری میں میری سعی فرمائیں فرمائیں گے کیازخم کے بھرنے تلک ناخن نہ بڑھ جائیں گے کیامرزا غالبMirza Ghalib
ہے اب اس معمورے میں قحط غم الفت اسدہم نے یہ مانا کہ دلی میں رہیں رہیں، کھائیں گے کیا؟مرزا غالبMirza Ghalib
خوب تھے وے دن کہ ہم تیرے گرفتاروں میں تھےغم زدوں اندوہ گینوں ظلم کے ماروں میں تھےمیر تقی میرMir Taqi Mir
شعر-۳ نوک ہر خار سے تھا بس کہ سر دزدیٔ زخمجوں نمد، ہم نے کف پا پہ، اسد، دل باندھامرزا غالبMirza Ghalib
مر گئے لیکن نہ دیکھا تو نے اودھر آنکھ اٹھاآہ کیا کیا لوگ ظالم تیرے بیماروں میں تھےمیر تقی میرMir Taqi Mir
اک رہا مژگاں کی صف میں ایک کے ٹکڑے ہوئےدل جگر جو میر دونوں اپنے غم خواروں میں تھےمیر تقی میرMir Taqi Mir