مرے اشعار اے اقبال کیوں پیارے نہ ہوں مجھ کومرے ٹوٹے ہوئے دل کے یہ دردانگیز نالے ہیںعلامہ اقبالAllama Iqbal
نہیں اقلیم الفت میں کوئی طورمار ناز ایساکہ پشت چشم سے جس کی نہ ہووے مہر عنواں پرمرزا غالبMirza Ghalib
خدا کے عاشق تو ہیں ہزاروں بنوں میں پھرتے ہیں مارے مارےمیں اس کا بندہ بنوں گا جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہوگاعلامہ اقبالAllama Iqbal
حسن بے پروا کو اپنی بے نقابی کے لیےہوں اگر شہروں سے بن پیارے تو شہر اچھے کہ بنعلامہ اقبالAllama Iqbal
تو سچ کہہ رنگ پاں ہے یہ کہ خون عشق بازاں ہےسخن رکھتے ہیں کتنے شخص تیرے لب کی لالی میںمیر تقی میرMir Taqi Mir
مرے استاد کو فردوس اعلی میں ملے جاگاپڑھایا کچھ نہ غیر از عشق مجھ کو خوردسالی میںمیر تقی میرMir Taqi Mir
خرابی عشق سے رہتی ہے دل پر اور نہیں رہتانہایت عیب ہے یہ اس دیار غم کے والی میںمیر تقی میرMir Taqi Mir
خلاف ان اور خوباں کے سدا یہ جی میں رہتا ہےیہی تو میر اک خوبی ہے معشوق خیالی میںمیر تقی میرMir Taqi Mir