بے جرات رندانہ ہر عشق ہے روباہیبازو ہے قوی جس کا ، وہ عشق یداللہیBe Juraat-e-Rindana Har Ishq Hai RubahiBazoo Hai Qawi Jis Ka, Woh Ishq Yadullahiعلامہ اقبالAllama Iqbal
غلط ہے عشق میں اے بوالہوس اندیشہ راحت کارواج اس ملک میں ہے درد و داغ و رنج و کلفت کامیر تقی میرMir Taqi Mir
دیکھیں پیش آوے ہے کیا عشق میں اب تو جوں سیلہم بھی اس راہ میں سر گاڑے چلے جاتے ہیںمیر تقی میرMir Taqi Mir
نہ وہ عشق میں رہیں گرمیاں نہ وہ حسن میں رہیں شوخیاںنہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی نہ وہ خم ہے زلف ایاز میںعلامہ اقبالAllama Iqbal
انوکھی وضع ہے سارے زمانے سے نرالے ہیںیہ عاشق کون سی بستی کے یارب رہنے والے ہیںعلامہ اقبالAllama Iqbal