یہ فن عشق ہے آوے اسے طینت میں جس کی ہوتو زاہد پیر نا بالغ ہے بے تہ تجھ کو کیا آوےمیر تقی میرMir Taqi Mir
محبت کے لیے دل ڈھونڈ کوئی ٹوٹنے والایہ وہ مے ہے جسے رکھتے ہیں نازک آبگینوں میںعلامہ اقبالAllama Iqbal
جذب عشق جدھر چاہے لے جائے ہے محمل لیلی کایعنی ہاتھ میں مجنوں کے ناقے کی اس کے مہار ہے آجمیر تقی میرMir Taqi Mir
سراپا حسن بن جاتا ہے جس کے حسن کا عاشقبھلا اے دل حسیں ایسا بھی ہے کوئی حسینوں میںعلامہ اقبالAllama Iqbal
خموش اے دل ، بھری محفل میں چلانا نہیں اچھاادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میںعلامہ اقبالAllama Iqbal
عزت ہے محبت کی قائم اے قیس حجاب محمل سےمحمل جو گیا عزت بھی گئی، غیرت بھی گئی لیلا بھی گئیعلامہ اقبالAllama Iqbal
یہ تمہاری ان دنوں دوستاں مژہ جس کے غم میں ہے خوں چکاںوہی آفت دل عاشقاں کسو وقت ہم سے بھی یار تھامیر تقی میرMir Taqi Mir
ریاض ہستی کے ذرے ذرے سے ہے محبت کا جلوہ پیداحقیقت گل کو تو جو سمجھے تو یہ بھی پیماں ہے رنگ و بو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal